Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وائٹ بادشاہ کی دھوم،6 من وزنی بکرے کی قیمت30 لاکھ مقرر

حیدر آباد میں وائٹ بادشاہ نامی بکرے کی دھوم مچی ہوئی ہے، مالک نے بکرے کی قیمت 30 لاکھ رکھی ہے۔

حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں ان دنوں وائٹ بادشاہ کے چرچے ہیں، اس کی فروخت کے لیے اسٹیج کو پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

پھولوں کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی لائٹیں اور میوزک بھی موجود ہے، بکرے کو دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔

بکرے کے مالک محمد فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ بادشاہ کا وزن تقریبا 6 من ہے اور قیمت 30 لاکھ روپے رکھی ہے۔

بکرے کو خریدنے کی خواہش رکھنے والے اور تعریف سن کر دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، لوگ اس کی خوبصورتی اور وزن سے متاثر ہوکر اس کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے پاس محفوظ کر رہے ہیں۔

Related posts

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

admin

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 23 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment