Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سرکاری اجرت کو 37 ہزار کر دیا گیا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کا 5647ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا ہے، مہنگائی کنٹرول کیلئے اتھارٹی قائم کی جائےگی۔

عظمی بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سوشل سیکٹر کے لیے 2ارب مختص کئے گئے ہیں، ہماری حکومت کا بنیاد ی فوکس غریب عوام ہے اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، اس کیلئے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج سے سرکاری اجرت کو 37 ہزار کر دیا گیا ہے، اس بار صحافیوں کے لئے ایک ارب کا ہیلتھ پروگرام شروع کیا ہے ، ہتک عزت بل سے جو اصل صحافی ہیں ان کو خطرہ نہیں ہوگالیکن جو ڈالر کماتے ہیں، ہتک کرتے انہیں اس بل سے مسئلہ ضرور ہو گا ۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج صحافی برادری کا آئینی حق ہے،کسی بھی پروفیشنل صحافی کو آج تک نہ تو ہتک ہوئی ہے اور نہ ہی ہو گی ۔

Related posts

مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور اسکل ڈویلپمنٹ کیلئے پروگرام کا آغاز

Mobeera Fatima

پاکستان چیلنجز پر قابو پا کر ایٹمی قوت بنا، 2کروڑ 60لاکھ بچے اسکول نہ جانا چیلنج ہے، وزیراعظم

admin

Leave a Comment