Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیاسی قیادت سے مذاکرات ، پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کو مکمل اختیار دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پارٹی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمود اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لئے مکمل اختیار دیا جائے گا، سیاسی قیادت کیساتھ روابط سے قبل مذاکرات کی شرائط اور طریقہ کار پر مشاورت کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے حتمی فیصلے کے بعد محمود اچکزئی مذاکرات کے لیے روابط آگے بڑھائیں گے۔

سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے ساتھ انتخابی عمل کی شفافیت مذاکرات کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے ، عدلیہ، پارلیمان اور ریاستی اداروں کی آئینی حدود بھی مذاکرات کے نکات میں شامل ہوں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی قیادت بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہو گی۔

Related posts

26 ویں ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ، فریقین سے جواب طلب

Mobeera Fatima

کراچی ، پلازے میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ، 60 افراد لاپتہ

Mobeera Fatima

ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات کی بات نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوا

Mobeera Fatima

Leave a Comment