Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے مودی کی کابینہ میں کوئی مسلمان وزیر نہیں

14.2 فیصد مسلم آبادی والے ملک بھارت کی نئی مودی کابینہ میں کسی بھی مسلمان وزیر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نو منتخب بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی نئی حکومت میں 30 وزراء اور 41 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ اس کابینہ میں کسی مسلمان کو وزیر نہیں بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نئی مرکزی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس آج شام کو ہوگا۔ کابینہ بھارتی صدر سے پارلیمنٹ کا سیشن جلد بلانے کی درخواست کرے گی۔

بھارت کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی مسلمان پارلیمانی ممبر نے حلف نہیں اٹھایا۔ اس کی بڑی وجہ بھارتی جتنا پارٹی (بی جے پی) اور انکی اتحادی جماعتوں میں کسی مسلمان سیاستدان کا موجود نہ ہونا ہے۔

تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مضبوط اپوزیشن کے سامنے متنازع سیاسی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنا مودی حکومت کے لیے چیلنج ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے نو منتخب وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

Related posts

اسرائیلی جیل سے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 54 فلسطینی رہا

Mobeera Fatima

تھائی لینڈ نے ٹرمپ کی ثالثی میں کمبوڈیا کیساتھ ہونیوالا امن معاہدہ معطل کر دیا

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment