Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

کمپیوٹر تیار کرنیوالی کمپنی ڈیل ٹیکنالوجیز کے بانی کو ایک دن میں 11.7 ارب ڈالر کا نقصان

کمپیوٹر تیار کرنے والی کمپنی ڈیل ٹیکنالوجیز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مائیکل ڈیل کو ایک دن میں تقریبا 12 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ڈیل کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 31 مئی کو گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں مائیکل ڈیل کو 11.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

ان کی دولت 11.7 ارب ڈالر کی کمی کے بعد 107 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، اس وقت وہ ابھی دنیا کے 13 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

ماہرین کے مطابق ابھی تو آغاز ہے مائیکل ڈیل کے اثاثوں میں 21 ارب ڈالر سے زائد کی کمی آ سکتی ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سرورزپر کمپنی کی پالیسی کو پسند نہیں کیا گیا۔

مائیکل ڈیل کی دولت میں اضافہ ڈیل ٹیکنالوجیز  کے حصص سے ہی ہوتا ہے جس کی بنیاد انہوں نے 40 سال قبل اس وقت رکھی تھی جب وہ ٹیکساس یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھے۔

Related posts

امریکا میں سائبر حملوں کے بعد ہیکرز سے ڈیٹا کی واپس کیلئے رابطے شروع

Mobeera Fatima

مارک زکربرگ نے ٹک ٹاک کی کامیابی کو فیس بک کیلئے خطرہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

کیا پاکستان میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment