Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، امریکی سفیر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ٹی ٹوئنٹی ورلٖڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے انتہا محبت اور جنون دیکھا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ موسم گرما میں ہر کھلی جگہ پر پاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، پاکستان اور امریکا دونوں ہی کھیلوں کے لیے محبت رکھنے والے ملک ہیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، پاکستان کرکٹ ٹیم سے چند بائولنگ اور بیٹنگ کی ٹپس سیکھیں۔ امید ہے ہمیں ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔

Related posts

باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام

Mobeera Fatima

پہلا ٹیسٹ میچ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment