Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پشاور میں مرغی سستی ، لاہور میں قیمتوں میں استحکام

پشاور، لاہور: پشاور میں مرغی سستی ہو گئی ہے جبکہ لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں استحکام ہے۔

پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 325 سے کم ہو کر 310 روپے ہو گئی ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 416 روپے کی سطح پر برقرار ہے، گزشتہ روز گوشت کی قیمت میں پندرہ روپے کی کمی ہوئی تھی۔

لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے فی کلو ہے جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ اس طرح پشاور میں مرغی سستی جبکہ لاہور میں قیمتیں برقرار ہیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

کرم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ، تعداد 6 ہو گئی

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت نے فنانس ایکٹ میں ترمیم کرکے پروفیشنل ٹیکس لاگو کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment