Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جون کے مہینے کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جون کے مہینے میں سندھ اور پنجاب کے چند علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے۔

سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوآلہ یار، مٹیاری سانگھڑ جبکہ پنجاب میں رحیم یار خان اور بہاولپور کے اضلاع میں ہیٹ ویو متوقع ہے۔

31 مئی سے 5جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گر د آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

خبیرپختونخواہ میں چترال، دیر، بٹگرام، مالاکنڈ، صوابی، مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور طوفانی ہوائیں متوقع ہیں۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر 31 مئی سے 5جون تک آندھی جھکڑ کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

Related posts

ڈی ایچ اے راولپنڈی میں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment