Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا

فاسٹ بولر حسن علی کو آئرلینڈ کیخلاف ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پرٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی اپنی کاؤنٹی کرکٹ کی ذمہ داری دوبارہ شروع کرسکتے ہیں، انہیں حارث رؤف کے بیک اَپ کے طور پر سکواڈ کا حصہ بنایا تھا جو اب مکمل فٹ ہیں۔

آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران فاسٹ بولر حسن علی کو موقع دیا گیا تھا تاہم کمزور آئرش بلےبازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران متوقع ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغازیکم جون سے ہوگا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں 12 سال بعد پہلا سُپر اوور ریکارڈ

admin

پیرس اولمپکس، امریکا 27 گولڈ، 35 سلور، 32 برانز میڈلز کے ساتھ سرِفہرست

Mobeera Fatima

ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ سفر ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment