Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

رؤف حسن پر حملہ، آئندہ ایسا ہوا ملک بھر میں احتجاج کریں گے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کل رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ ہوا،حملہ کرنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، آئندہ ایسا حملہ ہوا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

عمر ایوب نے روف حسن کیساتھ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رؤف حسن پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، ہم نے حملے کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے ، جو ایف آئی آر اسلام آباد پولیس نے جاری کی اسے مستردکرتے ہیں۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی نام کی کوئی چیز ہی نہیں لکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،اگر آئندہ ایسا حملہ ہوا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ جس ملک میں قانون پر عمل درآمد نہ ہو تو پھر وہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،پچھلے 2سالوں کے دوران ہماری پارٹی کے ساتھ جوکچھ ہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا ہوا نہیں ہے۔

اس موقع پر رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور اس کے بعد سزائیں دی جائیں ، ہمارامقصد اس ملک میں جمہوریت لانا ہے اور لاکر رہیں گے، یہ اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے 60 سے زائد امریکی ایوان نمائندگان کا صدر بائیڈن کو خط

Mobeera Fatima

پی ایم لیپ ٹاپ اسکیم 2025، اسٹیٹس معلوم کرنے کی مکمل رہنمائی

Mobeera Fatima

پاکستان کے خلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment