Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خواجہ سرائوں کو بیروزگار سمجھ رہے تھے ، آج پتہ چلا ان کی بھی ڈیوٹی لگی ہے ، ایمل ولی

اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ خواجہ سرا بیروزگار ہیں لیکن آج پتہ چلا کہ ان کی بھی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر حملہ بہت گری ہوئی حرکت ہے، ریاست اور ریاستی اداروں کو اس قسم کی حرکتوں سے باز آ جانا چاہيئے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا پاکستان کی سب سے مظلوم کمیونٹی ہے۔ اس کمیونٹی کو استعمال کرکے ایسی حرکتیں کرنا مناسب نہیں۔

صحافی کے اس سوال پر کہ خیبر پختونخوا کے حقوق کے لیے علی امین گنڈاپور کا ساتھ دیں گے؟ پر ایمل ولی خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بتادیں کہ وہ فوج سے آخری ملاقات کب کریں گے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کو تین مرلہ مفت پلاٹ دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

وائٹ بادشاہ کی دھوم،6 من وزنی بکرے کی قیمت30 لاکھ مقرر

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

admin

Leave a Comment