Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو جیل بھیج دیں ورنہ ذلیل نہ کریں ، علیمہ خان

 بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں ، اگر یہ ثابت نہیں تو ہمیں چھوڑ دیں ذلیل نہ کریں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم کئی ماہ سے عدالت آ رہے ہیں ادھر جج ہی نہیں ہے ، ہائیکورٹ سے کہتی ہوں کہ یہ تماشا بند کرا دیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے اس کود یکھنا چاہیے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے، ہم اب جیلوں کے باہر بیٹھ جائیں گے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پولیس ہم پر ظلم کرنے کے لیے نہیں ہماری حفاظت کے لیے ہے۔ اللہ کی عدالت میں سب ججز نے جواب دینا ہے۔

Related posts

ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

9 مئی فسانہ یا ڈرامہ نہیں حقیقت ہے، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں کتابوں، کاپیوں سمیت اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment