سخت گرم موسم اور ہیٹ ویو کے باوجود اسلام آباد پولیس کی ٹریننگ کھلے آسمان تلے جاری ہے۔
ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے پولیس کے جوانوں کی حالت غیرہونے لگی،متعدد بیہوش ہوگئے ، فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
دوسری جانب وفاقی پولیس کا کہنا ہے پولیس افسران کی پیشہ وارانہ تربیت معمول کے مطابق کروائی جاتی ہے۔تربیت کے دوران افسران پر سختی نہیں کی جاتی۔
موسمی اثرات کی وجہ سے زیرتربیت افسران کی پی ٹی اور پریڈ نہیں کروائی جاتی۔پولیس فورس نظم و ضبط کی پابند فورس ہے۔
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ایسی تربیت معمول کے مطابق کروائی جاتی ہے۔
تربیت کے دوران افسران کی صحت کا بھی خیال رکھا جاتا ہے،یہ تربیت صرف صبح اور شام کے اوقات میں کروائی جاتی ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو زیرتربیت افسران کی صحت کا بہتر خیال رکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔