Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی، مصری کمپنی جدہ میں 670 ولاز تعمیر کرے گی

جدہ میں سعودی، مصری کمپنی 670 ولاز تعمیر کرے گی،منصوبے کی مجموعی مالیت 650 ملین ریال ہے جس پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشنز عصام المیھی نے بتایا جدہ کے علاقے حی الخمرہ میں السدن کمپاونڈ منصوبے کی اراضی 1 لاکھ 95 ہزار میٹرمربع ہے جس پر ہاوسنگ اسکیم کے تحت 670 بنگلے مکمل اور جدید سہولتوں کے ساتھ تعمیر کیے جائیں گے۔

سعودی، مصری کمپنی ڈائریکٹرآپریشنز کا مزید کہنا تھا منصوبہ سال 2027 میں مکمل ہو جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے سعودی عرب کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں تین بڑے تعمیراتی منصوبوں میں ایک ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

جدہ کے علاوہ مدینہ منورہ میں 180 ملین ریال کا منصوبہ بھی کمپنی کے پاس ہے جبکہ الخبر کے منصوبے میں 200 ملین ریال کی سرمایہ کاری کمپنی کی جانب سے کی گئی ہے۔

Related posts

میرے حامی پرتشدد لوگ نہیں، جیت کیلئے پر امید ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

سالمیت کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے، روسی صدر

admin

ملالہ یوسفزئی کا جنگ زدہ خطوں میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment