Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مغرب کے مجموعی ایٹمی ہتھیار بھی روسی ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دعوی کیا ہے کہ مغربی ممالک کے مجموعی ایٹمی ہتھیار بھی روس کے ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں فتح کے لئے روس کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، مغربی ممالک کے مجموعی ایٹمی ہتھیار بھی روس کے ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعدادمیں اضافے پر غور شروع کردیا ہے، یہ اقدام روس اور چین سے مقابلے کی خاطر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پردستخط کردیے ہیں۔

Related posts

اسرائیل کا فضائی حملہ، تہران اور قریبی شہر میں دھماکے، ایران کی تصدیق

Mobeera Fatima

اسرائیل یا امریکہ نے حملہ کیا تو طاقت سے جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر دفاع

Mobeera Fatima

جنوبی کوریا کے سابق صدر مزید مشکل میں پھنس گئے ، گرفتاری کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment