Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائزنہیں، مفتی اعظم سعودی عرب

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں ہے۔

مفتی اعظم سعودی عرب اور سینئر کونسل کے چئیرمین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بیان میں کہا کہ کسی کے لیے بھی بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں۔ حجاج کرام سرکاری ہدایات اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہدایات میں حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ویکسین لگوانا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے۔یہ شریعت کے مطلوبہ مفادات کے مطابق ہے۔ مصالح کو بہتر کرنا اور برائی کو دور کرنا شریعت میں شامل ہے۔رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 19 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ عازمین حج کے کیمپوں اور مناسک حج کے مقامات پر سرکاری اور نجی ایجنسیز کی رہائش گاہوں میں ہر قسم کے گیس سیلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی ہو گی ۔

العربیہ اردو کے مطابق سعودی شہری دفاع نے یہ اقدام مشاعر مقدسہ میں آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’شہری دفاع کی ٹیمیں پابندی کے ساتھ نئے قوانین کے اطلاق کو یقینی بنائیں گی۔

عازمین کے استعمال میں کھانا پکانے کے لیے گیس کے چولہے یا سیلنڈر موجود ہوں گے تو ضبط کر لیے جائیں گے۔شہری دفاع کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی حکام کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

غزہ، اسرائیلی فوج کی بمباری، 2 ننھی بچیوں سمیت 32 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

غزہ ، لبنان اور شام پر اسرائیل کے حملے ، 150 شہری شہید

Mobeera Fatima

روز گار کیلئے متحدہ عرب امارات جانیوالے پاکستانیوں پر پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی نئی شرط لاگو

Mobeera Fatima

Leave a Comment