Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوگی، پارلیمنٹ نے منظوری دیدی

ایران کی پارلیمنٹ نے سرکاری ملازمین کے لیے ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کے ایام کو اختتام ہفتہ قرار دیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے گزشتہ روز دی گئی اس منظوری کے بعد اتوار سے جمعرات کے دوران 40 گھنٹے کام کیا جائے گا۔

اس قانون سازی کو ابھی ملکی آئینی نگران کونسل کی جانب سے باضابطہ منظوری درکار ہے۔ ایران میں اس وقت ہفتے میں کام کے لیے 44 گھنٹے مختص ہیں جبکہ جمعرات کو نصف یوم اور جمعہ کو مکمل تعطیل ہوتی ہے۔

پارلیمنٹ میں جمعہ اور ہفتہ  کی چھٹی کے حوالے سے مسودہ قانون کی 136 ارکان نے حمایت جبکہ 66 نے مخالفت کی اور تین اراکین غیر حاضر رہے۔

Related posts

ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات الاسکا کے شہر اینکریج میں طے

Mobeera Fatima

سلامتی کونسل کا ایران پرحملوں کی مذمت نہ کرنا افسوسناک، ایرانی مندوب

Mobeera Fatima

سعودی عرب ، عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment