Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بجلی ٹیرف میں اضافے کی خبریں درست نہیں، پاور ڈویژن

پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی مہنگی کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

پاور ڈویژن نے جاری اعلامیہ میں کہاہےکہ بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی خبریں درست نہیں۔ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔  اس حوالے سے چلنے والے خبریں بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ  حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے، جس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے، اس سلسلے میں نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھے گا، جس کے تحت کم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام سلیبز کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ ہے۔

51 سے 100 یونٹ والے صارفین کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ ہے۔ بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے متوقع ہے۔

Related posts

موٹر سائیکل سکیم محکمہ ماحولیات کے این او سی سے مشروط

admin

سزا یا فتہ قیدی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، رانا احسان افضل

Mobeera Fatima

توہین الیکشن کمیشن کیس ، مسلسل غیر حاضری پر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment