Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ پر بمباری سے مزید 90 فلسطینی شہید، امریکا نے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے اداروں پر پابندی لگا دی

غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ سے مزید 90 فلسطینی شہید ہو گئے، دوسری جانب امریکا نے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے 6 خیراتی اداروں اور 5 افراد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بار پھرغزہ میں کھانے کے پارسل کے حصول کے لئے ہجوم پر فائرنگ کرکے 20 افراد کو شہید کر دیا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے 6 خیراتی اداروں اور 5 افراد پردہشتگردی کے الزام میں بلک لسٹ شامل کر دیا،  ان تنظیموں پر الزام ہے کہ وہ حماس کی مالی معاونت میں ملوث ہیں۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد سزا دینا نہیں بلکہ رویے کی اصلاح ہے، کسی نے ان پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

پنڈی بھٹیاں ، سیلاب سے متاثرہ 111 دیہاتوں کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع

Mobeera Fatima

شہدا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

پاراچنار میں حالات کشیدہ، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کا اظہار تشویش

Mobeera Fatima

Leave a Comment