پاکستان بار کونسل کے 7 ممبران نے ایڈہاک ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی مخالفت کر دی ہے۔
ممبران پاکستان بارکونسل کا کہنا ہے کہ ایڈہاک پر ججز کی تعیناتی سے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو مجروح کیا جائے گا۔
ممبران کا کہنا تھا کہ ایسی تقرریوں سے عدالت کے سامنے آنے والے آئینی مسائل پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
ممبران پاکستان بار کونسل نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد ختم ہو سکتا ہے۔
ان ممبران نے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان تقرریوں کی توثیق نہ کریں۔