Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملیر جیل سے فرار ہونیوالے مزید 4 قیدی گرفتار ، 68 تاحال مفرور

کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق اب تک 157 قیدیوں کو پکڑا جا چکا ہے جبکہ 68 قیدی اب بھی مفرور ہیں جن کی تلاش کیلئئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، جن میں سے 157 کی دوبارہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، قیدیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Related posts

ہانیہ عامر انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں سب سے آگے

Mobeera Fatima

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

Mobeera Fatima

تین ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment