Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

شانگلہ میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق

شانگلہ میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ شانگلہ کی تحصیل الپوری میں پیش آیا جہاں اچانک آسمانی بجلی ایک مکان پر آگری۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور ایک بچہ شامل ہے،  متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے تینوں کی موت کی تصدیق کی گئی۔

واضح رہے سوات، شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے فلیش فلڈ کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

Related posts

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 35 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

سالمیت کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے، روسی صدر

admin

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

Mobeera Fatima

Leave a Comment