Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

گوجرانوالہ: اسپتال میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا، ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا

گوجرانوالہ کے ٹی ایچ کیو اسپتال وزیرآباد میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے باعث ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا۔

اسپتال ایم ایس کے مطابق تھانہ سٹی وزیرآباد کے ایس ایچ او نے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی تاخیر پر ڈاکٹر کو کمرے میں بند کرکے تشدد کیا۔ 

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل خاتون کا میڈیکل کرانے گئی تھی، ڈاکٹرز نے بد تمیزی کی اور لیڈی ڈاکٹر کا پرس چوری کرنے کا الزام لگا دیا۔

سی پی او گوجرانوالہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی۔

Related posts

پاکستان آنیوالی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت جاری

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اڈیالہ جیل منتقل

Mobeera Fatima

امن و امن کی صورتحال خراب ، حکومت دہشتگردوں کے بجائے پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے ، اسد قیصر

Mobeera Fatima

Leave a Comment