Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو چھٹی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں میں نئے ہجری سال 1446ء کا آغاز 7 جولائی بروز اتوار سے ہوگا۔

دوسری طرف عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related posts

vمحکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس 96 ہزار کی بلند سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کا پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment