Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

190 ملین پائونڈز کیس ، اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے کے حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کروائے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم اب تک اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ 190 ملین پائونڈز کیس میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

Related posts

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل کل ہو گا

Mobeera Fatima

پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ سیریز کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

Mobeera Fatima

پنجاب کو تاریخ ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا منصوبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment