بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ اور ان کی اہلیہ کو 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ، اس کے علاوہ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔
جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ سزا کاٹنا پڑے گی۔
۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ یونیورسٹی سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس کی سماعت ایک سال میں مکمل ہوئی، اس دوران کیس کی 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔