Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں 1769 موضع جات زیر آب ہیں ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے ایک ہزار 769 موضع جات زیر آب ہیں ، اگلے 24 گھنٹے کے دوران سیلابی ریلہ خانیوال پہنچے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پرسیلابی صورتحال ہے ، تمام ادارے الرٹ ہیں، متاثرہ اضلاع میں 87 ریلیف اور 48 میڈیکل کیمپس قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تریموں ہیڈ ورکس کی گنجائش 8 لاکھ 35 ہزار ہے، دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پرسیلابی ریلے کا بہاؤ جاری ہے، سلطان باہو پُل پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریواز پُل کی کیپسٹی 6 لاکھ ہے، پانی کا بہائو زیادہ ہونے پر جھنگ شہر کو بچانے کیلئے رواز پل کو توڑنا ہو گا۔

Related posts

نکاح نامے پر دستخط کے بعد بیوی کو حق مہر سمیت طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

پی ٹی اے کا موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی رجسٹریشن بحال اور نشان الاٹ کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment