Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد جاں بحق ، 22 کی حالت غیر

ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 22 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے انوطولو کے مطابق زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں 8 مشتبہ افراد کو ان ہلاکتوں کے بعد حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ترکیہ کے حکام نے 410 لٹر ایتھنول اور میتھانول کے ساتھ ساتھ ممنوعہ الکحل کی 165 بوتلیں اور شراب بنانے والے آلات بھی ضبط کیے تھے ۔

واضح رہے ایک سال قبل زہریلی شراب پینے سے کم و بیش 40 افراد ہلاک ہوئے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اکثر شراب اور تمباکو کے استعمال پر تنقید کرتے رہے ہیں ۔

Related posts

ڈی جی پی ایس بی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

Mobeera Fatima

چین کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی

Mobeera Fatima

سیمنٹ کی برآمد میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment