Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سوات میں غفلت سے 17 جانیں ضائع ہوئیں ، سیاحوں کو بروقت کیوں ریسکیو نہیں کیا گیا ؟ پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے دریائے سوات میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران کمشنر مالاکنڈ ، ہزارہ ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان اور دیگر متعلقہ افسران کو طلب کر لیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی نے درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ کمشنر مالاکنڈ اور دیگر متعلقہ افسران ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ غفلت کے باعث 17 جانیں ضائع ہوئیں ، سیاحوں کو بروقت کیوں ریسکیو نہیں کیا گیا، سیاحوں کو ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس کیوں نہیں دی گئیں؟ دریا اور سیاحتی مقامات کی دیکھ بھال کس کی ذمے داری ہے؟۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے کہا کہ سوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ایئر ایمبولینس موجود تھی مگر وقت کم ہونے کے باعث استعمال نہ ہو سکی۔

Related posts

عمران خان کی سہولیات فراہمی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس

Mobeera Fatima

زائرین عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہوں، سعودی وزارت حج

Mobeera Fatima

ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا آسان اور شفاف فارمیٹ متعارف

Mobeera Fatima

Leave a Comment