Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پیرس اولمپکس 2024: افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے پہلے ہنگامہ آرائی

پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل حالات خراب، مظاہرین نے تین ہائی اسپیڈ ٹرین روٹس پر حملہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی ہے جس سے ریلوے نظام مفلوج ہوگیا ہے۔ جس کے بعد پیرس میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور مسافر اسٹیشنز پر پھنس گئے۔

فرانسیسی ریل کمپنی حکام  نے اس حوالے سے بتایا کہ حملوں کا مقصد ٹرین نظام کو مفلوج کرنا تھا۔ ریلوے نیٹ ورک مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے کا حملہ کیا گیا، کئی ٹرینیں منسوخ، دیگر کو متبادل روٹس فراہم کردیے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ انیجینئرز کی ٹیم معاملات حل کرنے میں مصروف ہے، ریلوے کمپنی یورو اسٹار نے مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Related posts

”بل بل پاکستان“ پر گانا بنانے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment