Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوب گئی، 43 افراد لاپتہ

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے قریب ایک مسافر کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 43 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 65 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ خراب موسم اور تیز لہروں کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اورغوطہ خوروں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

اب تک 22 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے جبکہ باقی کی تلاش میں وقت لگ سکتا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ عوام سے ساحلی سفر سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔

Related posts

بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

Mobeera Fatima

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

Mobeera Fatima

درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف ، کینیڈا کا امریکا کیساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment