پشاور میں ڈیڑھ سوسے زائد خواجہ سرائوں کے پراسرار قتل کا انکشاف ہوا ہے۔
ہم انویسٹی گیٹس پروگرام ٹیم کو ملنے والے سرکاری اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ مارے جانے والے نو فیصد خواجہ سرائوں کا تعلق پشاور سے ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق پانچ برس میں پشاور میں 150 سے زائد خواجہ سراؤں کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اُتارا گیا ، ان تمام واقعات کے مرتکب ملزمان میں سے صرف ایک ملزم کو پانچ سال قید کی سزا ہوئی۔
خواجہ سراؤں کے ساتھ نفرت پشاور نہیں بلکہ صوبے کے کئی دوسرے شہروں میں بھی بڑھ رہی ہے ، چند دن پہلے مردان کے مقامی عمائدین نے خواجہ سراؤں کو ایک مہینے کے اندر شہر چھوڑ دینے کا الٹی میٹم دیا تھا۔