Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایک سال میں 1099 حملے ، پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا

دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا ،ملک بھر میں گزشتہ سال دہشتگرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد بڑھ گئی۔

انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے دوران 1081 افراد جان سے گئے، پاکستان میں مسلسل پانچ سال سے دہشتگردی کے باعث اموات میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025ء میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، گزشتہ سال دہشتگردی سے اموات گزشتہ ایک دہائی کے دوران بڑا اضافہ تھا ، دہشتگردوں نے 2023ء میں 517 جبکہ 2024ء میں 1099 حملے کئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد پر حملوں میں اضافہ کیا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

بابراعظم کی کپتانی خطرے میں، تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان مقرر کئے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment