Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ن لیگ کے صدر کا انتخاب، نواز شریف کے مقابلے میں 10 امیدوار سامنے آگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے الیکشن آج منعقد کیا جارہا ہے، پارٹی قائد نواز شریف سمیت 10 لیگی رہنما پارتی صدارت کے لیے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔

لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ن لیگ کے الیکشن کمشن کی سربراہی رانا ثناء اللہ کریں گے جبکہ اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اور کھیل داس کوہستانی الیکشن کمشن کے ارکان میں شامل ہیں۔

پارٹی صدر کے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 مئی کی دوپہر 1 تا 2 بجے ہوگی جبکہ سہ پہر4 بجے ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

نواز شریف کے مقابلے میں 10 امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ کاغذات حاصل کرنے والوں میں بشیر میمن، عرفان صدیقی، اسحاق ڈار، راجا محمد فاروق، حافظ حفیظ الرحمنٰ، شاہ اور غلام قادر شامل ہیں۔

اس حوالے سے پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللّٰہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو سب سے زیادہ مقبول اور عوامی جماعت بنایا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی سے روٹھے ہوئے نہیں ہيں، بلکہ متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔ ن لیگ سے مراد نواز شریف ہے، پارٹی مکمل طور پر نواز شریف کے نام پر متفق ہے تو کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی بھی صدارت کے لیے کاغذات جمع کراسکتے ہیں۔ نواز شریف کے بعد پارٹی اگر کسی شخصیت پر متفق ہے تو وہ شہباز شریف ہیں۔

Related posts

صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے، پلان تیار

admin

11 سالہ بچی نے 34 دن میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

Mobeera Fatima

آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

admin

Leave a Comment