Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پراسکیوٹر راجہ نوید اور اعظم سواتی کے وکیل سہیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، پراسکیوٹرکی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔

عدالت نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

Related posts

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب

Mobeera Fatima

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کا موازنہ، کس کا پلڑا بھاری؟

Mobeera Fatima

فلم ٹائی ٹینک کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment