Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد: عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کرگئیں جس کی تصدیق خاندانی ذرائع کی جانب سے کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد آصف کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر شیخ کالونی جھنگ روڈ قبرستان فیصل آباد میں ادا کی جائےگی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف نے پہلی مرتبہ 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔

 جب کہ 2019 میں محمد آصف دوسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن بنے تھے۔

Related posts

ہم انسان ہیں، روبوٹ نہیں، ثانیہ مرزا نے ذہنی پریشانی پر خاموشی توڑ دی

Mobeera Fatima

کمائی میں برکت کا تعلق حلال و حرام سے ہے، نادیہ خان

Mobeera Fatima

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

Mobeera Fatima

Leave a Comment