Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ورلڈ بینک کی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں دلچسپی، 100 ملین ڈالر فنڈز کے اجراء کی منظوری

لاہور: ورلڈ بینک نے پنجاب حکومت کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت 100 ملین ڈالر کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی جی پھاٹا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کے پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز سے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں اور مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کو اپنی رہائش کے خواب کی تکمیل کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔

وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں میں بلاسود قرضوں کی مد میں 15 لاکھ روپے فی خاندان تقسیم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کا عمل مکمل کر سکیں۔

Related posts

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

افغان طالبان کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن کیلیے بھی خطرہ ہے،دفترخارجہ

Mobeera Fatima

عمران خان ہشاش بشاش ہیں،بلڈپریشر نارمل ہے،میڈیکل رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment