Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کسان کارڈ کے اجرا سے مڈل مین اور بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے گی، مریم نواز

حافظ آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اس بار کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بلاتفریق تنقید سننے کو ملی۔ کسان کارڈ کے اجرا سے مڈل مین اور بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حافظ آباد میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ غلط نظریہ ہے کہ کسان سے حکومت گندم خریدتی ہے۔ بلکہ کسان سے حکومت نہیں آڑھتی گندم خریدتا ہے اور مہنگے داموں حکومت کو فروخت کرتا ہے۔ اس بار کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بلاتفریق تنقید سننے کو ملی۔ لیکن جہاں مجھے عوام کی روٹی کا خیال کرنا ہے وہاں کسان بھائیوں کا بھی خیال کرنا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے ایسی پالیسیز بنانی ہیں کہ میرے کسان بھائیوں کو نقصان نہ ہو۔ اور کسان کارڈ اس سلسلے کی سب سے بڑی کڑی ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے ہم براہ راست کسان تک پہنچ رہے ہیں۔ اور بیچ میں کوئی مڈل مین، کوئی آڑھتی اور کوئی بلیک میلر نہیں ہوگا۔ میرا مقصد تھا کہ کسان بھائیوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملے۔ اور انہیں کسی آڑھتی اور مڈل مین کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونا پڑے۔

Related posts

شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

admin

آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت میں استحکام آئے گا، عطا تارڑ

Mobeera Fatima

سرکاری دورے پر یورپ جانے والے سینیٹ افسر کے اہلخانہ نے سیاسی پناہ لے لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment