ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار وہ لمحہ آن پہنچا ہے جس کا کرکٹ شائقین کو برسوں سے انتظار تھا۔
روایتی حریف بھارت اور پاکستان اتوار 28 ستمبر کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں ہوا تھا، لیکن حیرت انگیز طور پر پاکستان اور بھارت کا کبھی بھی فائنل میں ٹکراؤ نہیں ہوا۔
اب تک بھارت نے ایشیا کپ کے آٹھ ٹائٹل جیتے ہیں، جبکہ پاکستان یہ اعزاز صرف دو بار حاصل کر پایا ہے۔ بھارت نے 1984، 1988، 1990-91، 1995، 2010، 2016، 2018 اور 2023 میں ٹائٹل جیتے، جبکہ پاکستان نے 2000 اور 2012 میں فتح حاصل کی۔
پاکستان کا فائنل تک سفر
ایشیا کپ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے زبردست کارکردگی دکھائی اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اگرچہ بھارت سے دو بار شکست کھائی، لیکن باقی میچز میں شاندار فتح حاصل کی۔
