Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

دریاؤں کا پانی کہاں لے جاؤ گے، جمعیت علمائے ہند کے سربراہ کا مودی کا ہم نوا بننے سے انکار

جمعیت علمائے ہند کے سربراہ ارشد مدنی نے کہا ہے کہ دریا ہزاروں سالوں سے بہہ رہے ہیں اور ان دریاؤں کا پانی کہاں لے جاؤ گے؟

ارشد مدنی نے پاکستان کے ساتھ دریاؤں کے پانی سے معاہدے بارے گفتگو کرتے ہوئے مودی کا ہم نوا بننے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ارشد مدنی نے کہا کہ اگر کوئی پانی روکنا چاہتا ہے، تو وہ روک لے، یہ دریا ہزاروں سال سے بہہ رہے ہیں، ان کا پانی کہاں لے جائیں گے؟ یہ آسان کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں محبت کا قانون ہونا چاہیے نہ کہ نفرت کا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک کو نفرت کے جس راستہ پر لگا دیا گیا ہے اگر روکا نہ گیا تو مسلمانوں کے لئے ہی نہیں ہر شہری کے لئے یہاں سانس لینا مشکل ہوجائے گا۔

Related posts

پاک ویسٹ انڈیز تین روزہ وارم اپ میچ 10 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گا

Mobeera Fatima

ٹارگٹڈ آپریشن ، باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ

Mobeera Fatima

حکومت کا ٹیکس فائلنگ بوجھ کم کرنے کیلئے نئی فیملی کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment