Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا جو کہ اینولر یا رِنگ آف فائر سورج گرہن ہوگا، تاہم یہ پاکستان سمیت ایشیا کے بیشتر ممالک میں نظر نہیں آئے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس گرہن کے دوران چاند سورج کے عین سامنے آئے گا مگر چونکہ چاند اس وقت زمین سے نسبتاً دور ہوگا، اس لیے سورج مکمل طور پر نہیں چھپے گا بلکہ سورج کے گرد آگ کے دائرے جیسا منظر نظر آئے گا جسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔

فلکیاتی اداروں کے مطابق یہ گرہن 17 فروری کو ہوگا اور اس کا زیادہ سے زیادہ مرحلہ عالمی وقت کے مطابق تقریباً 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ مکمل عمل تقریباً 09:56 سے 14:27 یو ٹی سی تک جاری رہے گا۔

ماہرین کے مطابق مکمل رِنگ آف فائر کا نظارہ صرف انٹارکٹیکا کے دور دراز علاقوں میں ممکن ہوگا جبکہ جنوبی افریقا، جنوبی امریکا اور سمندری علاقوں کے کچھ حصوں میں جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

Related posts

پاک فوج نے کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں بھارت کی سرلیاون پوسٹ بھی تباہ کر دی

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں 14 سو روپے کی کمی

admin

یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment