Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کب ہوگی؟پی ٹی اے نے اعلان کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسپیکٹرم نیلامی برائے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) فائیو جی مورخہ 10 مارچ 2026 کو ہو گی۔

نیلامی کا حتمی شیڈول ریگولیٹری ہم آہنگی اور اسٹیک ہولڈرزسے وسیع مشاورت کے بعد طے کیا گیا ہے تاکہ نیلامی کا عمل شفاف، ہموار اور بھر پور شرکت کے ساتھ ممکن بنایا جا سکے۔

یہ شیڈول ٹیلی کام آپریٹروں اور ممکنہ بولی دہندگان کو مناسب تیاری کا موقع فراہم کرے گا اوراس امر کی غمازی کرتا ہے کہ پی ٹی اے نیلامی کے عمل میں وسیع تر شرکت اور ریگولیٹری تقاضوں سے مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

تمام دلچسپی رکھنے والوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں این جی ایم ایس/5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے انفارمیشن میمورنڈم (IM) کا مطالعہ کریں اور پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہیں۔

Related posts

پاکستان بھر کے طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

آئی فون 15 کا دنیا بھر میں غلبہ ، تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ فروخت

Mobeera Fatima

فیس بک نے اپنے پرانے فیچر پوک کو نئے انداز میں متعارف کرا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment