Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس منڈی بہاؤالدین کے علاقے مونہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

رپورٹس کے مطابق ہزارہ سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی پانچ بوگیاں اس وقت پٹڑی سے اتر گئیں جب ٹرین مونہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچز کی بحالی اور ٹرین کو دوبارہ روانہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ بوگیوں کی بحالی کے لیے ریلیف ٹرین لالہ موسیٰ سے روانہ کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجہ پرانا، خراب اور کمزور ریلوے ٹریک بنا۔ انگریز دور میں بچھائی گئی یہ ریلوے لائن طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث اس ٹریک پر آئے روز ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام نے ٹریک کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے جبکہ مسافروں کو متبادل سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

Related posts

لاہور، اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے پر غور

Mobeera Fatima

فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ

admin

علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment