Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا انسٹاگرام کی طرز کا نیا کلوز فرینڈز فیچر متعارف

میٹا کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے انسٹاگرام کی طرز پر ایک نیا کلوز فرینڈز فیچر متعارف کرایا ہے، جو فی الحال بیٹا ورژن میں آزمائشی مرحلے پر ہے۔

واٹس ایپ کے کلوز فرینڈز فیچر کے تحت صارفین اپنے قریبی دوستوں کی ایک الگ فہرست بنا سکیں گے، اسٹیٹس اپ لوڈ کرنے والے صارف کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اسے سب کے ساتھ شیئر کرے یا صرف قریبی دوستوں کے ساتھ، شیئر ہونے والا اسٹیٹس ایک مختلف رنگ میں ظاہر ہوگا تاکہ انہیں آسانی سے پہچانا جا سکے۔

واٹس ایپ انفارمیشن پورٹل کے مطابق کلوز فرینڈز فیچر صارفین کو اپنی پرائیویسی پر زیادہ کنٹرول فراہم کرے گا، جس سے وہ کی فہرست میں کسی کو شامل یا خارج کرسکتے ہیں، جس سے دوسرے شخص کو کوئی اطلاع موصول نہیں ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس صرف اسی وقت اُن لوگوں کو دکھائی دے گا جو پوسٹ کرتے وقت لسٹ میں شامل ہوں گے اور بعد میں کسی نئے شخص کو کلوز فرینڈز میں شامل کرنے سے پرانا اسٹیٹس نظر نہیں آئے گا، اگر صارف پرانی پوسٹ کو نئے افراد کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں، تو اسے لازمی طور پر اسٹیٹس ڈیلیٹ کر کے دوبارہ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

Related posts

ایلون مسک ٹرمپ کابینہ میں محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ مقرر

Mobeera Fatima

اسپیس ایکس نے اس سال اپنا 52 واں راکٹ لانچ کر دیا

Mobeera Fatima

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایمرجنسی سروسز میں نیا فیچر متعارف کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment