Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ویسٹ انڈین باؤلر نے منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف ٹراؤبا میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز مسلسل پانچ میڈن اوورز میں 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

32 سالہ گریوز مسلسل پانچ میڈن اوورز میں وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور صرف 27 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ایک مرحلے پر 244 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان پر مضبوط پوزیشن میں تھا اور کپتان شان مسعود 109 رنز بنا کر عمدہ اننگز کھیل رہے تھے۔ تاہم گریوز نے پانچ اوورز میں بغیر کوئی رن دیئے شان مسعود ، عامر جمال، علی عثمان، محمد رضوان اور وقفے کے بعد محمد عباس کو آؤٹ کر کے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

گریوز کی تباہ کن اسپیل کے باعث پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پہلی اننگز میں اسے 29 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جسٹن گریوز نے کہا کہ کپتان روسٹن چیز نے انہیں صبر اور نظم و ضبط کے ساتھ باؤلنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ میں نے صرف اپنی لائن اور لینتھ برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ کپتان نے کہا تھا کہ اگر میں مسلسل ایک ہی جگہ گیند کروں تو مواقع خود بنیں گے، اور خوش قسمتی سے ایسا ہی ہوا۔

Related posts

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

آصف آفریدی نے 92 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment