Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دریائے راوی کا پانی لاہور میں داخل ، متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں

دریائے راوی کا پانی لاہور کی آبادیوں میں بھی داخل ہو گیا ، سیلاب کے پیش نظر متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل راوی میں فرخ آباد ، تحصیل رائیونڈ میں تھیم پارک ،نانو ڈوگر میں بستیاں زیر آب آ گئیں جس کے بعد جیا موسی ،سعید پارک ،فرخ آباد ،کروول گاؤں سمیت دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ تحصیل رائیونڈ میں چوہنگ، تھیم پارک، مانگا  منڈی ، موہلنوال اورشاہ پور کے علاقوں سے لوگوں کو منتقل کیا گیا ، اب تک ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گلشن راوی ، ملتان روڈ ، بند روڈ ، سند اور شاہ پور کا نجراں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں سول ڈیفنس ، طبی اور دیگر عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

Related posts

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں آپریشن ، 10 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کر لیں

Mobeera Fatima

کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہورہا ہے، شرجیل میمن

admin

Leave a Comment