Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ، شیر افضل مروت کو پھر شوکاز نوٹس

پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنمائوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔

۔شیر افضل سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے تک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال بھی پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ میچ ، انگلینڈ ٹیم مشکلات کا شکار

Mobeera Fatima

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

admin

9 مئی مقدمات ، بشریٰ بی بی کی درخواست پر تفتیشی ٹیموں سے ریکارڈ طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment