Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی ، عراقی حکومت

عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی۔

عراقی حکومت کے مطابق کردستان سے امریکی فوجی سازوسامان اور اہلکاروں کی منتقلی جاری ہے۔ کردستان میں امریکی فوجی اڈے عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور عراقی حکام کے درمیان انخلا کے طریقۂ کار اور فوجی سازوسامان کی منتقلی سے متعلق رابطے جاری ہیں۔

امریکی فورسز نے اربیل کے علاقے میں موجود فوجی سازوسامان اور فضائی دفاعی نظام کی منتقلی شروع کر دی ہے، بعض اہلکاروں اور دیگر عسکری وسائل کو بھی مرحلہ وار منتقل کیا جا رہا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت امریکا اور عراق کے درمیان ستمبر 2024 میں طے پانے والے مرحلہ وار سکیورٹی منتقلی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی اور دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا بلکہ فضائی دفاع، انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون جاری رہے گا۔

Related posts

امریکا میں سمندری سیلاب نے تباہی مچا دی ، سینکڑوں افراد ہلاک و لاپتہ

Mobeera Fatima

ٹرمپ انتظامیہ کا نیویارک کے میئر سمیت دیگر اہلکاروں پر مقدمہ

Mobeera Fatima

اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، جبالیہ کا علاقہ خالی کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment