Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا کے ایران پر مسلسل بارہویں رات بھی فضائی حملے

واشنگٹن: امریکا کے ایران پر مسلسل بارہویں رات بھی فضائی حملوں کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی بحری عسکری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے والی تنصیبات، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاعی نظام سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا۔ امریکی فوج کے مطابق تازہ کارروائی تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔

رواں ماہ امریکی افواج ایران میں فوجی مقامات کو نشانہ بنا چکی ہیں، جبکہ سمندر میں ایران کے خلاف ناکہ بندی بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے مختلف شہروں میں دھماکوں کی تصدیق کی۔ تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی بحری جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکا اس کے جواب میں ایران کے پلوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دے گا۔

Related posts

پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کلیدی کردار، کشیدگی کم کرنے میں سنجیدہ ہے: پاکستانی سفیر

Mobeera Fatima

قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

Mobeera Fatima

بحرین کا ایران کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار

admin

Leave a Comment