Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال ختم کردی،معاہدے کی تفصیلات جلد سامنے لانے کا اعلان

بھارتی سماجی کارکن اور ماحولیاتی ماہر سونم وانگچک نے 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ طویل مذاکرات، مختلف شرائط پر اتفاق اور ملک میں ممکنہ کشیدگی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

بھارت کے معروف سماجی کارکن، انجینئر اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم رہنے والے سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ایک بیان میں کیا جس میں بتایا گیا کہ ان کی بھوک ہڑتال مرکزی وزرا اور لیہہ، لداخ کی ایپکس باڈی کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں اختتام پذیر ہوئی۔

سونم وانگچک کے مطابق انہوں نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور لیہہ لداخ کی ایپکس باڈی کے اعلیٰ رہنماؤں کی موجودگی میں اپنی بھوک ہڑتال ختم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کسی ایک ملاقات کا نتیجہ نہیں بلکہ طویل مذاکرات اور مختلف امور پر غور و خوض کے بعد کیا گیا۔

Related posts

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کے رویئے پر مایوسی کا اظہار

Mobeera Fatima

اس بار جے ڈی وینس کی جگہ ٹرمپ پاکستان آئیں گے، مشاہد حسین سید

Mobeera Fatima

یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھر جلا دیئے ، اسرائیلی بمباری سے مزید 45 شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment